تحریک انصاف کا ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سے مشاورت کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سے مشاورت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی جبکہ سندھ باالخصوص کراچی میں بنیادی مسائل کے حل کا روڈ میپ تیارکرنے کے لیے ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کومشاورت کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پیپلزپارٹی سے سندھ میں غربت کے خاتمہ تعلیم اورصحت کی سہولیات بہتربنانے پرمشاورت کی جائے گی۔وفاقی میں حکومت سازی اورکراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل سمیت دیگرمسائل پرمشاورت کے لیے تحریک ا نصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جو دونوں پارٹیوں کے درمیان انتخابات کے بعد پہلا با ضابطہ رابطہ ہے۔تحریک انصاف کے ایک سینئررہنما کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے حکومت سازی کے لیے خالد مقبول صدیقی کو مشاورت کی دعوت دی ہے اورکہاہے کہ کراچی میں نمایندگی کی حامل دونوں جماعتوں ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی کومل بیٹھنا چاہیئے تاکہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ روڈ میپ تیارکرکے کراچی کے لیے کام کیا جاسکے ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے وفود کے درمیان آئندہ دوروز میں ملاقات ہو گی جس کے بعد پیپلزپارٹی اوربلدیہ کراچی میں نمائندگی رکھنے والی دیگرجماعتوں سے بھی کراچی کی ترقی کے معاملے پرمشاورت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -