مردان میں تخزیب کاری کے خدشہ کے پیش نظر مساجد میں سرچ آپریشن

مردان میں تخزیب کاری کے خدشہ کے پیش نظر مساجد میں سرچ آپریشن

مردان(بیورورپورٹ)شہر میں تحریب کاری کے اطلاعات کے بعد نماز جمعہ سے قبل بنک روڈ اور شمسی روڈ پر واقع مساجد میں سرچ اپریشن کیاگیا ،اطلاعات سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جمعہ کے روز نماز جمعہ کے لئے آذان ہوئے تھے کہ اس دوران پولیس نے بنک روڈ کے باغ مسجد اور شمسی روڈ پر قیام الدین محلے کے قریب واقع مساجد میں تحر یب کاری کے خدشے کے اطلاعات پر پولیس کی بھاری نفری نے نمازیوں کو روک کر مساجد میں سرچ میں کیا بم ڈسپوزل سکوارڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ان خبروں سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ڈی ایس پی سٹی خالد خان کے مطابق پو لیس کو باغ مسجد اور دیگر مساجد میں بارودی مواد رکھنے کی اطلاعات تھیں جس پر عوام کے تحفظ کے پیش نظر سرچ اپریشن کیا گیا انہوں نے کہا کہ مساجد میں سرچ مکمل کرکے اسے کلیئر کردیے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر