ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
جولائی28 ہفتہ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ صحت اور ملازمت کے امور بہتر ہونگے۔ آپکی اصول پسندی آپکو فائدہ دے گی۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔
برج ثور
جولائی28 ہفتہ۔ کاروباری امور میں کوئی پریشانی ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے۔ محتاط رہیں۔ غیر متوقع نقصانات کا اندیشہ ہے۔ مالی مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔ معاملات میں رکاوٹ بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے۔
برج جوزا
جولائی28 ہفتہ۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ سماجی امور میں جذباتی رویہ اختیار مت کریں۔ شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔
برج سرطان
جولائی28 ہفتہ۔ دفتری امور میں مصروف رہیں گے۔ ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ کسی دوست کیساتھ مفید تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔
برج اسد
جولائی28 ہفتہ۔ دوستوں سے متوقع توقعات پوری ہو سکیں گی۔ خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ تخلیقی و آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی رہے گی۔ اخراجات پر کنٹرول کیلئے بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ
جولائی28 ہفتہ۔ سماجی تقریبات میں شمولیت سے مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری امور پر توجہ دینا ضروری ہے۔ رومانوی و سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ دوستوں کیساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔
برج میزان
جولائی28 ہفتہ۔ کاروباری امور میں توجہ رہے گی۔ کسی دوست کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران محتاط رہیں۔ کسی معاملے میں کوئی غلط فہمی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
برج عقرب
جولائی28 ہفتہ۔ گھریلو امور پر توجہ مرکوز رہے گی۔ بچوں کے معاملات پر بھی توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔ دوست احباب کے تعاون سے ذاتی امور میں بہتری ممکن ہے۔ وہ سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے۔
برج قوس
جولائی28 ہفتہ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے امور میں توجہ رہے گی۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپ کی سوچ اور نظریات میں جدت آئے گی۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔
برج جدی
جولائی28 ہفتہ۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا۔ لیکن احتیاط ضروری ہے۔اخراجات و حاسدین میں اضافہ اور مسائل کے حل کے لیے بہتر اور مستحکم پلاننگ کی ضرورت ہے۔
برج دلو
جولائی28 ہفتہ۔ بچوں کے تعلیمی امور میں توجہ دیں۔عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ ملازمتی امو رکی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں۔ جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔ کام میں مصروف رہیں گے۔
برج حوت
جولائی28 ہفتہ۔ دوستوں کے ساتھ کسی روح افزا مقام کی سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ اپنے عزیز و اقارب کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جذباتی رویہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔