جاپانی حکومت کی عمران خان کو مبارکباد, تعلقات میں مزید بہتری کی توقع ظاہر کردی

جاپانی حکومت کی عمران خان کو مبارکباد, تعلقات میں مزید بہتری کی توقع ظاہر ...
جاپانی حکومت کی عمران خان کو مبارکباد, تعلقات میں مزید بہتری کی توقع ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی حکومت کی جانب سے عمران خان کو اور ان کی جماعت کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ نئی حکومت کے قیام سے جاپان اور پاکستان کے درمیان معاشی ،اقتصادی اور سیاسی طور پر تعلقات میں بہتری آئے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ کے اہم اور اعلیٰ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ سابق حکومت میں بھی پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاروں نے کئی اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جبکہ اب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کافی امکانات موجود ہیں اور جاپانی سرمایہ کاری کئی اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جبکہ کئی اہم منصوبوں میں حکومت پاکستان کی دلچسپی ہو تو جاپان سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان منتقل ہوسکتی ہے۔

توقع ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ماضی میں ادھورے رہ جانے والے معاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔