ٹھٹھہ، کوسٹر الٹنے سے تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق،20 زخمی
ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگھاڑ موری کے قریب کوسٹر الٹنے سے 4افراد جاں بحق اور20 زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق زائرین کی کوسٹر کراچی اورنگی ٹاﺅن سے درگاہ پیر پٹھو جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا،حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں3 بچے بھی شامل ہیں،جاں بحق اور زخمیوں کو مکلی سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔