'میرا نام عطاتارڑ نہیں اگر سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن نہ ہرایا'، لیگی رہنما کے دعوے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنما عطا تارڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انکو نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں جیت کا دعوی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے آروائی نیوز کے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عطا تارڑ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سید ناصر شاہ موجود ہیں۔اس دوران عطاتارڈ کہتے ہیں کہ 'سیالکوٹ میں ایک اور ضمنی الیکشن ہورہا ہے میں وہاں آرہا ہوں ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کریں اگر 10 ،12ہزار کی لیڈ سے نہ ہرایا تو میرا نام عطا تارڑ نہیں ہے۔'
امید ہے کہ آج کی ضمنی الیکشن کے بعد @TararAttaullah کو جواب مل گیا ہوگا اور وہ دوبارہ تکبر نہیں کریں گے- pic.twitter.com/NEvsxb6eaR
— Ali Raza (@AliRazaTweets) July 28, 2021