وکلا کی فلاح مشن، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، نو منتخب بارز عہدیدار
وہاڑی، کرم پور، ڈیرہ غازیخان، خان پور (نمائندگان) بارز کے نو منتخب عہدیداروں نے وکلاء کی فلاح و بہبود کو اپنا مشن قرار دیتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہاڑی ، کرم پور سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نامہ نگا ر کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے نو (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
منتخب صدرفیا ض احمد خاں لکھویرا نے کہا ہے کہ میری کا میابی میں اللہ تعالیٰ اور اسکے پیارے حبیب حضرت محمدؐ کا فضل وکرم کے بعد بزرگوں دوستوں وکلاء اورمیرے گروپ قائدین کا بھرپور تعاون شامل رہا اب ضلع کچہری میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائیں گے اور تمام وکلاء کو بلا تفریق ساتھ لے کر چلیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے مبارکباد دینے کے لیے آنے والے وکلاء معززین علاقہ ودیگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر صدربار راؤ شیر از رضا ، جنرل سیکرٹری رائے عامر اسلم ایڈووکیٹس ، سا بق سیکرٹریز بار چودھری شہزاد نوا ز ، رانا محمد اکبر ، چودھری ندیم اکرم پرویز ایڈووکیٹس ، حاجی معراج خان لکھویرا ، رضا خان لکھویرا، کونسلر حاجی رفیق رانا سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب جنرل سیکرٹری فاروق احمد خان نے کہاکہ وکلاء اور دوستوں نے جس طرھ دن رات محنت کرکے کا میابی سے ہمکنار کرلیا تا ز ندگی احسان مند رہوں گا اور گروپ بندی سے ہٹ کرتمام وکلاء کو ساتھ لے کرچلیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے مبارکباد دینے کے لیے آنے والے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سابق وائس چیئرپرسن پنجاب بارکونسل فرح اعجاز بیگ ، چودھری اکبر علی کنگ، سابق صدر بار مہر شیر بہادر لک ، سابق سیکرٹری رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹس ودیگر موجود تھے۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی ، سٹی رپورٹر کے مطابق وکلاء کے بھرپور اعتماد سے کامیابی ملی ، وکلاء کے اعتماد پر پورا اتروں گا، وکلاء مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، چیف جسٹس کے بیان کی بھرپور تائید کرتے ہیں ، قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے ، بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے ، سانحہ قصور میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لا کر عبرت کا نشان بنا دیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ڈیرہ غازیخان کے نو منتخب صدر ندیم غوث ایڈووکیٹ نے اپنی کامیابی پر مبارکباد دینے والے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر ، نمائندہ پاکستان کے مطابق نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن راؤ عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ قانون کی بالادستی انصاف کی فراہمی اور وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے گروپ سے بالا تر ہوکر کام کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وکلا ء اتحاد گروپ کی 12سال بعد کامیابی ایک بڑی تبدیلی ہے وہ مبارکباد دینے کیلئے آنے والے سٹیزن رائٹس کے ضلعی صدر منظو آفتاب کمبوہ ،فرحان کمبوہ،راؤ جاوید،راؤ محمد مسلم رضا،شیخ محمد اسماعیل ،رئیس غلام اکبر لاٹکی ،جام عبدالمجید جاوید،زبیر سبحانی ،ڈاکٹر محمود قریشی ،و دیگر آنے والے سماجی رہنماؤں اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطع نظر وکلاء برادری کے مسائل کو حل کرنا ہے اس کے ساتھ بار اور بنچ کے درمیان اچھے تعلقات واعتماد کو فروغ دینا ہے۔
بار عہدیدار