زمان خان کی منفرد ٹریننگ، فٹنس بہتر کرنے مٹی کے گارے میں اُتر گئے

زمان خان کی منفرد ٹریننگ، فٹنس بہتر کرنے مٹی کے گارے میں اُتر گئے
زمان خان کی منفرد ٹریننگ، فٹنس بہتر کرنے مٹی کے گارے میں اُتر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر زمان خان کی سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں ٹریننگ کرتے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر زمان خان نے اپنی ٹریننگ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فٹنس بہتر کرنے کے لیے مٹی کے گارے میں اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں زمان خان گارے میں رننگ بھی کر رہے ہیں۔قومی کرکٹر نے نے مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ بھی کی اور پُش پس بھی لگائے۔کرکٹ شائقین کی طرف سے زمان خان کی اس منفرد ٹریننگ کو سوشل میڈیا پر سراہا بھی گیا۔ 


خیال رہے کہ زمان خان امریکا میں لیگ کھیلنے کے بعد چند روز قبل وطن واپس آئے ہیں۔

مزید :

کھیل -