پنجاب ، 24گھنٹوں میں 764حادثات ، 6افراد جاں بحق ، 567شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 764حادثات ، 6افراد جاں بحق ، 567شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 764 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں567افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں354افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 351 ڈرائیور، 19 کم عمرڈرائیور،423مسافراور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 194 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 206 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد80حادثات میں 92 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 51حادثات میں 60 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل927متاثرین میں732مرد اور 195 خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں612موٹر سائیکل،126آٹو رکشے، 79 موٹر کاریں،41وین116مسافربسیں،34ٹرک اور 102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -