ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے 7 ہزار 882 واقعات رپورٹ

ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے 7 ہزار 882 واقعات رپورٹ
ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے 7 ہزار 882 واقعات رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے 7 ہزار 882 واقعات رپورٹ ہوئے، ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 24گھنٹوں میں ایک ہزار 70 سے زائد مارکیٹس سیل کی گئیں،ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 234 گاڑیوں کو جرمانہ یا سیل کیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق این سی اوسی کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں 16 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جس پر 14 دکانیں سیل اور 2 گاڑیوں پر جرمانہ عائدکیا گیاجبکہ خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 252 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، خیبرپختونخوا میں 105 گاڑیاں اور 178 دکانوں کو سیل یا جرمانہ کیاگیا۔
این سی او سی کامزید کہنا ہے کہ پنجاب میں ایس اوپیز کی2 ہزار 172 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، پنجاب میں 618 دکانیں اور 816 گاڑیاں سیل کی گئیں جبکہ آزاد کشمیر میں 390 خلاف ورزیاں ہوئیں،جس پر63 گاڑیاں اور 53 دکانیں سیل اورجرمانے کئے گئے۔
این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں786 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس پر203 گاڑیاں اور95 دکانوں کو سیل اورجرمانہ کیاگیا ،ادھرگلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 183 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،گلگت بلتستان میں 88 مارکیٹس اور23گاڑیاں سیل کی گئیں ۔