گھوٹکی :پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کاحملہ ،ایک اہلکار شہید، دوسرا اغواء

گھوٹکی :پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کاحملہ ،ایک اہلکار شہید، دوسرا اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھوٹکی کے قریب پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کے حملہ سےایک اہلکار شہید ، ایک زخمی جبکہ ایک کو اغوا ءکر لیا گیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق تھانہ اندل سندرانی کی حدود میں واقع مبارک پل پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار صاحب ڈنو عباسی شہید جبکہ ایک اہلکار سید اسماعیل شاہ زخمی ہوگیا ۔

حملے کے بعد ڈاکو ایک اہلکار فتاح سانگی کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے ۔

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ راحب شر گینگ نے کیا ہے اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔