ٹائیگر اور ڈیشا کا رومانس’’ باغی2‘‘ سے پردہ سیمیں پر منتقل

ٹائیگر اور ڈیشا کا رومانس’’ باغی2‘‘ سے پردہ سیمیں پر منتقل
ٹائیگر اور ڈیشا کا رومانس’’ باغی2‘‘ سے پردہ سیمیں پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)حقیقی زندگی میں لو برڈز سمجھے جانے والے بالی وڈ کی نئی رومانٹک ینگ جوڑی ٹائیگر شیروف اور ڈیشا پٹانی کو ڈائریکٹر احمد خان نے پردہ سیمیں پر ’’ باغی 2‘‘ میں اکٹھا کردیا ہے جس کی تشہیری مہم ان دنوں زور شور سے جاری ہے ۔ فلم کے ہیرو ٹائیگر شیروف کے مطابق ڈیشاپٹانی نے اپنی پہلی فلم میں انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا ہے اور سیٹ پر کسی قسم کا کوئی نخرے بھی نہیں دکھایا جس سے کیرئیر کے بارے میں ان کی سنجیدگی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیشا پٹانی کے ساتھ حقیقی زندگی کی دوستی نے کیمرے کے سامنے اداکاری کو مزید پر لطف بنادیا اور ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور مشکل سینز کی عکسبندی بھی انتہائی آسان ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب ڈیشاپٹانی نے ٹائیگر شیروف کے ساتھ سکرین شئیرنگ کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر کے ساتھ ان کی صرف دوستی ہے اسے رومانس کا رنگ دینا ٹھیک نہیں جبکہ سیٹ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ٹائیگر اور ڈیشا کا رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اور وہ ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتی ہیں کہ کہیں وہ کسی اور فنکارہ کے ساتھ فری ہونے میں مصروف تو نہیں ۔

مزید :

کلچر -