پنجاب کا رمضان نگہبان پیکیج اور رمضان سہولت بازار

  پنجاب کا رمضان نگہبان پیکیج اور رمضان سہولت بازار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحمتوں اور برکتوں کا ماہ مقدس اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔رمضان المبارک میں پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر کے حکومت پنجاب خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے۔ رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے عوام کو اچھی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب کی انتظامیہ دن رات خدمت خلق میں مصروف ہے۔رمضان المبارک سے قبل اور اس کے درمیان ہمیشہ سے اشیا۷ خرد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آتا تھا لیکن اس روایت کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم نے ختم کر دیا ہے۔لوگ گلی، محلوں اور عام مارکیٹوں میں خود اعتراف کرتے نظر آتے ہیں کہ پہلی مرتبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ رمضان المبارک میں خرد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ پھل،سبزیاں وافر مقدار میں مارکیٹوں میں موجود رہی ہیں اور مناسب ریٹ پر دستیاب رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،انکے وزراء اور تمام اضلاع کی انتظامیہ خود رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاء خورودونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیتے رہے ہیں۔جب صوبے کی چیف ایگزیکٹوخود لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے اور اس ریلیف کو ہر عام آدمی تک پہنچانے کیلئے گراؤنڈ پر کام کرے تو لوگوں کو ریلیف ملتا بھی نظر آتا اور وہ اپنے وزیراعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔بلند و بانگ دعوے کرنے اور حقیقت میں لوگوں کو ریلیف دینے میں فرق ہوتا ہے۔مریم نواز کی ڈکشنری میں بلند و بانگ دعوے اور جھوٹے فلسفے نہیں بلکہ وہ عملی طور پر کام کر کے دکھاتی ہیں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات و ریلیف فراہم کرتی ہیں۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے کی عوام کو دو بڑے ریلیف دیے ہیں۔ ایک رمضان نگہبان پیکج اور دوسرا رمضان سہولت بازار ہیں۔ اس سے قبل پچھلے کئی سالوں سے پنجاب میں صرف رمضان بازاروں میں ہی عوام کو چند ایک سستی اشیاء ملتی تھی اور تقریباً ہر رمضان بازار میں آٹے اور چینی کی گاڑیوں کے سامنے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی تھی۔گھنٹوں لمبی لائنوں میں کھڑے ہونے کے بعد چند ایک افراد  بمشکل آٹا اور چینی کے حصول میں کامیاب ہو پاتے تھے لیکن اس مرتبہ رمضان سہولت بازاروں میں آٹے چینی سمیت تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود رہی ہیں۔پنجاب میں 80رمضان سہولت بازار لگائے گئے۔شہریوں کو بغیر لائنوں میں لگے آٹے، چینی سمیت تمام اشیاء اسٹال پر دستیاب رہی ہیں۔ان رمضان سہولت بازاروں میں ابتک 1 کروڑ 20لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے مستحق افراد کے گھروں میں راشن پہنچایا۔اس مرتبہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے 30 لاکھ خاندانوں کو باعزت طریقے سے فی کس خاندان 10 ہزار روپے کے پے آڈرتقسیم کیے ہیں۔ 30 ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکج ایک بہت بڑی رقم ہے اور چند دنوں میں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے باعزت طریقے سے 30 لاکھ خاندانوں تک یہ امدادی رقم پہنچانا ایک بہت بڑا ٹاسک تھا جس کو پنجاب کی انتظامیہ نے شفاف طریقے سے سرانجام دیا ہے اور ایک ایک مستحق تک رقم پہنچائی۔ اس پر پنجاب کی تمام اضلاع کی انتظامیہ مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے۔جن 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کے امدادی رقم ملی ہے ان سب نے رمضان نگہبان پیکج میں خود کو رجسٹرڈ کروایا۔ حکومت اور مسلم لیگ نون کے کسی رکن کی سفارش پر کسی شخص کو بھی یہ امدادی رقم نہیں دی گئی بلکہ پورا سسٹم شفافیت سے سرانجام پایا۔ اگر خیبر پختون خواہ حکومت کی بات کی جائے تو وہاں 10 ارب کا رمضان پیکج 15 رمضان کے بعد کے پی کابینہ نے اس کی منظوری دی جب آدھا رمضان گزر چکا تھایہ 10 ارب کا پیکج ان لوگوں میں تقسیم کیا گیا جن کی فہرستیں تحریک انصاف کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی کے عہدے داروں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے آفس میں جمع کروائیں۔ 10 ارب روپے کی رقم تحریک انصاف کے اپنے ہی لوگوں میں تقسیم کی گئی ہے جبکہ عام خیبر پختون خواہ کے لوگوں میں ایک روپیہ بھی تقسیم نہیں کیا گیا۔یہ ہے تبدیلی اورسونامی حکومت کے کارنامے، الحمدللہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت نے 80 سے زیادہ پروجیکٹ متعارف کروائے ہیں ایک بھی منصوبے میں کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا۔جب آپ کی نیت صاف ہو لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہو اور خوف خدا دل میں رکھتے ہو تو آپ ایمانداری سے عوام کی خدمت کرتے ہیں اور قوم کے پیسے کا شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔مریم نواز نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کرنے کا نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔ جس کو عوام کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سفر اگلے چار سال بھی اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔

مزید :

رائے -اداریہ -