برج سنبلہ،سیارہ عطارد،22اگست سے22ستمبر
کسی بھی ایسے معاملے سے دور رہیں جو ناجائز ہو، اس وقت اس میں جانا آپ کے لئے کئی مشکلات کھڑی کرنے کا سبب بن سکتا ہے جو لوگ پہلے سے بندش میں چلے آ رہے ہیں وہ تو بالکل بھی کوئی غلط حرکت نہ کریں، آپ کو اب صرف اپنے روز گار کی طرف دیکھنا ہے اس میں جس قدر محنت کر لیں گے اتنا ہی بہتر ہے اگر شاٹ کٹ راستہ اختیار کیا گیا تو قانونی اور قدرتی پریشانیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔