کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ مالدیپ میں منائیں گے

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ مالدیپ میں منائیں گے
کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ مالدیپ میں منائیں گے
سورس: @instagram/katrinakaif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کو اگلے ماہ ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔جوڑی شادی کی سالگرہ منانے کیلئے مالدیپ جائیں گی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل  اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ جائیں گے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ نہیں منائیں گے۔رپورٹ کے مطابق، مالدیپ جانے سے پہلے اس جوڑی کے گھر میں پوجا کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب ہوگی، جس میں وکی کوشل کے خاندانی پنڈت کو پوجا کے لیے بلایا جائے گا۔البتہ، ابھی تک ان رپورٹس کی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

مزید :

تفریح -