وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حافظ آباد میں اہم ملاقاتیں اور ہدایات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حافظ آباد میں اہم ملاقاتیں اور ہدایات
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حافظ آباد میں اہم ملاقاتیں اور ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حافظ آباد میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی، جہاں انہوں نے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے کرائم کی شرح میں کمی لانے اور کرپٹ ایس ایچ اوز کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو تیز کرنے اور سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور گڑھوں کو پر کرنے کے ساتھ ساتھ، حافظ آباد میں گرین بیلٹس بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید برآں، انہوں نے ضلع بھر میں ڈرینج کی صفائی کو یقینی بنانے اور ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں کے مسلسل وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء کی مصنوعی مہنگائی کو برداشت نہ کرنے کا عزم کیا۔

مریم نواز شریف نے گرلز سکول کی سیکیورٹی کی نگرانی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کرپٹ تحصیلداروں اور پٹواریوں کو ہٹانے کی بات کی۔ انہوں نے کاشتکاروں کو معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈز کی فراہمی کا بھی حکم دیا۔

حافظ آباد کے دیہات کو ماڈل بنانے کے لیے ٹاسک دیتے ہوئے، انہوں نے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے حافظ آباد میں ضروری انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے اور زیر تکمیل فلائی اوور کی جلد تکمیل کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ "کے پی آئی" کے مطابق پہلے پانچ افسروں کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے، اور بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو جیلوں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کا بھی کہا۔

ڈینگی اور پولیو کے خلاف مہم کو جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے، مریم نواز شریف نے شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی فراہمی میں کسی کمی نہ آنے پر زور دیا۔

آخر میں، حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے ضلع کے پروفائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

مزید :

قومی -