سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر ہلاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گر گئی جس سے 4 مسافر جانیں گنوا بیٹھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرنے سے 4 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔