قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کرنے میں جلدی نہ کی جائے،ثمینہ فاضل

قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کرنے میں جلدی نہ کی جائے،ثمینہ فاضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این )اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کرنے میں جلدی نہ کی جائے۔قطر گیس کے مطالبے کے روشنی میں سوئی سدرن، سوئی نادرن، پی ایس او اور آئی پی پیز کے مابین تمام معاہدے ہو گئے ہیں جسکے بعد ایل این جی کی متواتر سپلائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے تاہم بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں جنھیں ملکی مفاد میں استعمال کیا جائے۔ ثمینہ فاضل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایل این جی کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ساٹھ فیصد گر گئی ہیں مگر یہ چند ماہ میں چار ڈالر فی ایم این بی ٹی یو تک گر سکتی ہیں۔ پاکستان آٹھ ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے ایل این جی خرید رہا ہے جس پر پانچ ڈالر تک اضافی خرچہ بھی آتا ہے جس میں دونوں گیس کمپنیوں، پورٹ و ٹرمینل آپریٹرز اور پی ایس او کے چارجز شامل ہیں۔ایک بین الاقوامی انرجی کنسلٹنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایل این جی کی قیمت چار ڈالر تک گرنے کا امکان ہے جبکہ رسد بڑھنے کی وجہ سے 2020 تک اسکی قیمت کسی صورت میں آٹھ ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔
جاپان اور کوریا ایشیاء کی ایل این جی کی کل پیداوار کا نصف استعمال کر رہے ہیں جہاں طلب کم ہو رہی ہے جبکہ بھارت نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قطر سے قیمت میں کمی پر مزاکرات شروع کر دئیے ہیں اسلئے پاکستانی پالیسی ساز بھی ملک و قوم کے مفاد کے مطابق فیصلہ کریں۔

مزید :

کامرس -