اضاخیل قتل کیس کا ملزم ضمانت پر رہا

اضاخیل قتل کیس کا ملزم ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان نے اضاخیل قتل کیس کے ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے بیرسٹرعامراللہ چمکنی نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم زریاب شاہ پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ اضاخیل کی حدود میں 21مئی2017ء کوفائرنگ کرکے محمدعثمان کو قتل کردیاتھافریقین میں زبانی تکرارہوئی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرپشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست منظورکرلی ۔