قو می ٹیم ٹن پن باؤلنگ عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچے گی

قو می ٹیم ٹن پن باؤلنگ عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچے گی

اسلام آباد(این این آئی)8 رکنی قو می ٹن پن باؤلنگ عالمی ٹور ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد ( آج ) جمعہ تھائی لینڈ سے وطن واپس پہنچے گی اور چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے باؤلرز نے حصہ لیا۔

پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ 8 رکنی قو می ٹیم میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی