تحصیل کونسل صوابی میں 39 کروڑ 5 لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور

تحصیل کونسل صوابی میں 39 کروڑ 5 لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورو رپورٹ)تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ نے مالی سال برائے 2018-19کا بجٹ مبلغ 39کروڑ 5لاکھ33ہزار 16روپے کونسل کے اجلاس میں پیش کر دیا۔ارکان کونسل نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کثرت رائے سے منظور کر لیا کونسل کا اجلاس کنوینئر گوہر رحمن خان کی صدارت میں ہوا ۔جس میں ارکان کونسل نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تحصیل ناظم واحد شاہ نے بجٹ پیش کر تے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال بجٹ میں تر قیاتی کاموں کے لئے بیس کروڑ 49لاکھ48ہزار870جب کہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 18کروڑ 56لاکھ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ارکان کونسل نے بجٹ پر بحث کر کے اسے کثر ت رائے سے منظور کر لیا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم واحد شاہ نے تمام ارکان کونسل کا بجٹ منظور کرنے پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ آج میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ایک بار پھر اللہ پاک کے فضل و کرم سے ایوان کے سامنے بجٹ پیش کر نے کا موقع ملا انہوں نے واضح کرد یا کہ ہم ماضی کی تلخیاں اور رنجشوں کا خاتمہ کر کے علاقے کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے تمام ارکان کونسل کے ساتھ مل کر کام کر تے رہیں گے انہوں نے بجٹ کی تیاری میں محکمہ فنانس اور ٹی ایم اے سٹاف کا شکریہ ادا کیا کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو بھی جاری رہے گا جس میں ارکان کونسل دیگر امور پر بحث کرینگے #