لوکل گورنمنٹ ملازمین کی باہمی رضا مندی سے ٹرانسفر کرنے کی اجازت

لوکل گورنمنٹ ملازمین کی باہمی رضا مندی سے ٹرانسفر کرنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایک لوکل گورنمنٹ سے دوسرے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

لوکل گورنمنٹ ملازمین کی رضا مندی سے ٹرانسفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام میونسپل کارپوریشن کے میئرز، ضلع کونسل کے چیئرمین، چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ان ہدایات کی روشنی میں صرف خالی آسامیوں پر ہی تبادلے ہو سکیں گے، ٹرانسفر ہونے والے ملازمین کی رضا مندی بھی ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ دونوں لوکل گورنمنٹ کے این او سی بھی تبادلے کیلئے ضروری ہوں گے۔ ٹرانسفر ہونے والے آفیسران کو سنیارٹی لسٹ میں سب سے آخر میں رکھا جائے گا۔ خالی ہونے والی سیٹ پر سنیارٹی کے مطابق ملازمین کی تعیناتی کی جائے گی۔
اجازت