آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی:آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی:آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشتگرد مسلح افواج اورسیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشتگرد تعلیمی اداروں پرحملوں،شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے اور دہشتگردوں کے حملوں میں 49شہری شہیدہوئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے حملوں میں مسلح افواج ،پولیس کے 20 اہلکارشہید ہوئے تھے جبکہ 148 افراد زخمی ہوئے تھے اور دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہواتھا۔اس کے علاوہ4 مزیددہشتگردوں کوبھی مختلف سزائیں سنائی گئیں ہیں۔