دنیا کے سب سے مہنگے ان جوتوں کی قیمت 2 ارب روپے ہے کیونکہ ان میں۔۔۔

دنیا کے سب سے مہنگے ان جوتوں کی قیمت 2 ارب روپے ہے کیونکہ ان میں۔۔۔
دنیا کے سب سے مہنگے ان جوتوں کی قیمت 2 ارب روپے ہے کیونکہ ان میں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری روز مرہ استعمال کی اشیاءمیں سب سے بے وقعت چیز شاید جوتے ہی ہوتے ہیں، لیکن یہ بات آپ ان خاص جوتوں کے لئے ہرگز نہیں کہہ سکتے جن کی مالیت سینکڑوں ہزاروں میںنہیں بلکہ کروڑوں ڈالر، یعنی اربوں روپے میں ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں دنیا کے منفرد ترین جوتوں کو متعارف کرواتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ”دنیا کے مہنگے ترین جوتے، جن کی قیمت 1.7 کروڑ ڈالر (تقریباً 2 ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے) ہے، دبئی کے واحد سیون سٹار ہوٹل برج العرب میں لانچ کیے جارہے ہیں۔ جادا دبئی نے فیشن جیولرز کے تعاون سے یہ لگژری جوتے 9 ماہ کی محنت سے تیار کئے ہیں۔ فیشن ڈائمنڈ جوتے بنانے کے لئے حقیقی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان پر سینکڑوں ہیرے لگائے گئے ہیں جبکہ 15 قیراط کے ہیرے بھی ان کی شان میں اضافہ کرتے ہیں۔“


واضح رہے کہ جادا دبئی کمپنی صرف ہیروں والے جوتے ہی بناتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اپنی سیکنڈ کلیکشن کی لانچ کے موقع پر ہیروں سے مزین منفرد ترین جوتے متعارف کروائے جارہے ہیں، جن کی مثال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔