جس ادارے میں سزا اور جزا کا نظام نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، وزیراعظم عمران خان 

جس ادارے میں سزا اور جزا کا نظام نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، وزیراعظم ...
جس ادارے میں سزا اور جزا کا نظام نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، وزیراعظم عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جس ادارے میں سزااورجزاکا نظام نہ ہووہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا،غریب طبقے کی زندگی بہتربنانے کےلئے کام کررہے ہیں،ہرادارے میں میرٹ لائیں گے،
وزیراعظم نے ایل آر ایچ پشاور میں نئے میڈیکل اور الائیڈ بلاک کا افتتاح کردیا،وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں اورطبی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں،ایل آر ایچ میں صفائی اور معیار کو دیکھ کر خوشی ہوئی،ماضی میں سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہت اچھا تھا،
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 60کی دہائی میں پاکستان میں نجی ہسپتال شروع ہوئے،60کی دہائی سے قبل سربراہان بیرون ملک علاج نہیں کرواتے تھے،70کی دہائی میں ملک میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی،امیدہے سرکاری ہسپتال اب رول ماڈل بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سزااورجزاکے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،غریب طبقے کی زندگی بہتربنانے کےلئے کام کررہے ہیں،ہرادارے میں میرٹ لائیں گے،میرٹ کے بغیرکوئی سسٹم نہیں چل سکتا،ایک وقت تھا جب پاکستان کی میڈیکل کی ڈگری دنیا میں مانی جاتی تھی ،محنت کرنےوالوں کوالاوَنسزملنے چاہیے،چین نے میرٹ کی بنیادپردنیاکوپیچھے چھوڑدیا،ہسپتالوں کی بہتری کےلئے اصلاحات پرکام جاری ہے