سینیٹر بننے کے بعد اسحاق ڈار نے  بطور وزیر بھی حلف اٹھالیا

سینیٹر بننے کے بعد اسحاق ڈار نے  بطور وزیر بھی حلف اٹھالیا
سینیٹر بننے کے بعد اسحاق ڈار نے  بطور وزیر بھی حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر بننے کے بعد اسحاق ڈار نے بطور وزیر بھی حلف اٹھالیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر  میں ہوئی ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار گزشتہ سے پیوستہ رات پاکستان پہنچے جہاں کل انہوں نے سینیٹ میں بطور سینیٹر حلف لیا جبکہ آج ایوان صدر میں  بطور وزیر بھی حلف لیا۔ 

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے  اسحاق ڈار سے عہدے کا حلف لیا ، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے ۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار پانچ سال قبل لندن گئے تھے ، انہوں نے بیرون ملک روانگی کی وجہ  اپنا علاج قرار دیا تھا ، اسحاق ڈار تقریبا پانچ سال بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -