ہاسپٹلٹی سیکٹر میں  سرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے ،وقاص گلزار 

 ہاسپٹلٹی سیکٹر میں  سرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے ،وقاص گلزار 
 ہاسپٹلٹی سیکٹر میں  سرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے ،وقاص گلزار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ہاسپٹلٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے  اس کے لیے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے وابستہ ریلٹرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ٹائٹینیم  کے سی ای او وقاص گلزار جنرل مینیجر اویس گلزار اور ہیومن ریسورس مینیجر کرن عارف نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر لگائی گئی ایکسپوکے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے سٹال ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے  عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ٹورازم ایکسپو اور کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند  قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔