حزب اللہ کےسربراہ حسن نصر اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی

حزب اللہ کےسربراہ حسن نصر اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی
حزب اللہ کےسربراہ حسن نصر اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی  اور اس حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی، جنوبی ٹاؤن پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔اسرائیل فوج نے کچھ دیر قبل بیروت حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم اب حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔