بیکری میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے لڑکے کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے لڑکے کا نام اویس ہے۔ اینکر پرسن منصور علی خان نے بتا یا کہ جیسے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو اس کے بعد سوشل میڈ یا پر ویڈیوز سامنے آنا شروع ہو گئیںکہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز جوق در جوق اس بیکری پر جا رہے ہیں اور ڈونٹس خرید رہے ہیں،۔
اینکر پرسن نے بتا یا کہ لڑکے کے قریبی افراد نے رابطہ کیا اور بتا یا کہ یہ اٹھا رہ سال کا لڑکا ہے، اس وقت پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے اور یہ انڈر گراﺅنڈ ہے۔اویس اسلام آباد کے جی سیون علاقے میں رہائش پذیر ہے۔یہ واقعہ آج سے ایک مہینہ پہلے پیش آیا جس کے بعد تقریباً دس پولیس اہلکار وں نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دور ان خواتین اہلکار بھی موجود تھیں جو کافی دیر تک ان کے گھر میں رہے اور پھر اویس کے بھائی کو اٹھا کر لے گئے۔یہ سارا واقعہ ایک ماہ پہلے پیش آیا اور اب جب یہ ویڈیو سامنے آئی ہے تو اس کا رابطہ تمام لوگوں سے ختم ہو گیا ہے ۔ اویس اس وقت کدھر ہے اس بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا۔اویس کے قریبی افراد نے بتا یا کہ اس کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن اس کا بھائی ایک مذہبی جماعت کے احتجاج پر جاتا رہا ہے لیکن وہ بھی اس مذہبی جماعت کا کارکن نہیں ہے۔