مولانافضل الرحمان کا لیڈر بننے کا طریقہ ۔۔ ۔

مولانافضل الرحمان کا لیڈر بننے کا طریقہ ۔۔ ۔
مولانافضل الرحمان کا لیڈر بننے کا طریقہ ۔۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیاہے کہ آئندہ حکومت اُن کی شمولیت کے بغیر نہیں بن سکتی ، امریکہ مخالف نعرے ہی سے لو گ لیڈر بنے ، پاکستانی سیاستدانوں میں بہت سے لوگ یہودی ایجنٹ بن گئے ۔ ملازئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کسی کا نام لیے بغیر کہاکہ پاکستانی سیاستدانوں میں بہت سے لوگ یہودی ایجنٹ بن گئے ، اولاد کو گرجاگھر کے حوالے کر دیا، مسلمان تک نہ کرسکے ۔جے یوآئی ف کے سربراہ نے کہاکہ اُن کے مخالف دولت کی بنیاد پر جیتنے کی کوشش کرتے ہیں ، پانچ سال میں پی پی پی اور اے این پی کی حکومت نے بے روزگاری اور خونریزی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔ مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ ذوالفقار علی بھٹو امریکہ مخالف نعرے سے ہی لیڈر بنے ، ہم امریکہ کو آقا نہیں مانتے ، انتخابات کے بعد ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی ، اگر حکومت بن گئی تو ہمارے بغیر چلے گی نہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -