گدھوں کی کھالوں کا کاروبار، تانے بانے دبئی سے ملنے لگے

گدھوں کی کھالوں کا کاروبار، تانے بانے دبئی سے ملنے لگے
گدھوں کی کھالوں کا کاروبار، تانے بانے دبئی سے ملنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گدھوں کی کھالوں کا معاملے میں مزید انکشاف سامنے آئے ہیں جس میں اس کاروبار کے تانے بانے دبئی سے ملنے لگے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلر علی بھیا دبئی سے معاملات چلاتا ہے، کراچی میں ایک اور 10 رکنی گروہ سرگرم ہے، گروہ میں چینی، کورین اور پاکستانی شامل ہیں۔گدھوں کا گوشت پنجاب کے ہوٹلوں میں پکتا ہے، چکن اور فش فیڈ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے باوجود ملک سے گدھوں کی کھالوںکی برآمدات جاری ہیں جس کا انکشاف پاکستان کسٹمز پر یونیٹو کراچی اور پولیس مشترکہ کارروائی میں پکڑی گئی گدھے کی کھالوں کے ایک کھیپ سے ہوا ہے جو چین بھیجی جانے والی تھیں۔

مزید :

کراچی -