گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی نیا فیچر متعارف کرادیا
گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی نیا فیچر متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرچ انجن گوگل کی جانب سے  آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی   پر مبنی فیچرسپیکنگ پریکٹس متعارف کروادیا گیاہے۔
 گوگل کی جانب سے سپیکنگ پریکٹس نامی فیچر کے ذریعے صارفین اپنی انگلش بولنے کی صلاحیت کو بہتر کر سکیں گے، اس فیچر کے تحت صارفین سے گفتگو کے دوران استعمال ہونے والےجملوں سے متعلق ایک سوال پوچھا جاتا ہے ،جس کا جواب مخصوص الفاظ میں دینا ہوتا ہے۔ صارفین  مختلف الفاظ کو جملوں کا بہتر انداز  میں استعمال  بھی سیکھ سکیں گے ۔یہ فیچر  ارجنٹینا، کولمبیا، انڈونیشیا، بھارت، میکسیکو اور وینزویلا میں متعارف کرایا گیا ہے  ۔ اس کے علاوہ  لوگوں کو مختلف زبانیں بولنے یا لکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔