مذہبی شخصیات کا مولانا سید محمد عاقل کی وفات پر اظہار تعزیت

  مذہبی شخصیات کا مولانا سید محمد عاقل کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور  (پ ر)انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولاناغلام یاسین صدیقی نے برصغیر پاک وہند کی معروف علمی و دینی شخصیت اورجامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور کے ناظم اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا سید محمد عاقل کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول ؐ،محافظ ختم نبوت زہد و تقویٰ اورعلم و عمل کے پیکر،اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر اور کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔