بنگلہ دیش کے  فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

  بنگلہ دیش کے  فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا انہوں نے کہا کہ ٹیم کیلئے عمدہ پرفارم کروں گا اس سے قبل وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی شریک ہوچکے ہیں۔ ناہید رانا گزشتہ درمیا نی  شب لاہور پہنچے تھے۔ پشاور زلمی نے ان کے پرتپاک خیرمقدم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین سے شیئر کی ہے۔ رائٹ آرم پیسر نے تاحال بنگلہ دیش کی جانب سے کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا ہے تاہم وہ اب تک اس فارمیٹ کے 17 میچز میں 14 وکٹیں اپنے  نام کرچکے ہیں۔

بی پی ایل میں وہ کھلنا ٹائیگرز اور رنگپور رائیڈرز کی جرسیاں زیب تن کرچکے ہیں۔