حکومتی پالیسیوں کے باعث کسانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،سعدیہ سہیل

حکومتی پالیسیوں کے باعث کسانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں میں بددلی اور بے چینی پھیل رہی ہے جو ملک کی معیشت کے لئے زہرِ قاتل ہے کارکنوں سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حالت زار پر مسلم لیگ(ن) کی بے حسی قابل مذمت ہے حکومت اپنی زرعی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ دریں اثنا اپنے آفس میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس نے تاجروں میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کر رکھی ہے۔


اس سے تجارتی سرگرمیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے بینکوں کے ڈیپازٹ میں کمی تباہی کی جانب پہلا قدم ہے، اگر حکومت نے اس موقع پر دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔