جی ایس ٹی ادا نہ کرنے پر درجنوں شادی ہال سیل کر دیئے گئے

جی ایس ٹی ادا نہ کرنے پر درجنوں شادی ہال سیل کر دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انویسٹی گیشن سیل)پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیم نے شاہدرہ ،داتا دربار ،موہنی روڈ اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں (جی ایس ٹی)سروسز ادا نہ کرنے پر بیسیوں شادی ہال سیل کر دیئے ۔رواں مالی سال کے دوران 500سے زائد شادی گھروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر راحیل صدیقی کی ہدایت پت اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز ملک ،انسپکٹر صوبہ خان ،آفتاب ،وقار اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے شاہدرہ ،داتا دربار اور موہنی روڈ کے گردونواح کے علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے ایسے شادی گھروں کو سیل کر دیا جو نہ تو جی ایس ٹی سروس ادا کرتے تھے اور نہ ہی ٹیکس نیٹ میں شامل تھے جن شادی گھروں کا سیل کیا گیا ان میں خورشید میرج ہال ،خان میرج ہال ،المنور شادی ہال ،نیو خورشید میرج گارڈن ،نیو جہانزیب میرج ہال ،مدینی میرج ہال ،بلال میرج ہال ،جلال میرج ہال ،گریس بینکوئٹ ہال اسد میرج ہال ،بھٹی میرج گارڈن ،محفل خاص میرج ہال وغیرہ شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -