گرم ریت میں دبے رہنے سے جوڑوں کے درد سمیت ہر بیماری کا شافی علاج

گرم ریت میں دبے رہنے سے جوڑوں کے درد سمیت ہر بیماری کا شافی علاج
گرم ریت میں دبے رہنے سے جوڑوں کے درد سمیت ہر بیماری کا شافی علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (نیوز ڈیسک) گرم موسم میں صحرا کا رخ کرنا ذرا مشکل کام محسوس ہوتا ہے مگر مغربی مصر میں لوگ نہ صرف شدید گرمی کے موسم میں صحرا کا رخ کرتے ہیں بلکہ خود کو گردن تک ریت میں دبا کر لیٹے بھی رہتے ہیں۔مصری لوگوں کے اس عجیب و غریب کام کی وجہ بھی دلچسپ ہے۔ صحرائے سیوا میں ڈاکرور پہاڑ کے قریب خود کو ریت میں دبانے والوں کا ماننا ہے کہ گرم ریت جوڑوں کے درد سمیت ہر بیماری کا شافی علاج ہے۔ ریت میں دبانے سے پہلے مریض کے جسم کو تجربہ کار مالشیے مساج کرتے ہیں اور پاؤں سے جسم کو دباتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں ریت میں 10 سے 15 منٹ کیلئے دبایا جاتا ہے۔ ریت سے نکالنے کے بعد مریض کو دھوپ میں لگائے گئے خیمے کے اندر لے جایا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر جڑی بوٹیوں سے بنی چائے کا گرما گرم کپ بھی پلایا جاتا ہے۔ علاج کا کورس عموماً 3 سے 9 دن میں مکمل ہوتا ہے اور اس کی فیس چار سے چھ ہزار روپے تک ہے، جس میں قیام و طعام بھی شامل ہے۔مختلف بیماریوں کے مریضوں کے علاوہ صحتمند لوگ بھی ’گرم ریت کے غسل‘ سے مستفید ہوتے ہیں کیونکہ اسے عمومی صحت اور قوت مدافعت کیلئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ مصر میں بعض ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کو انگریزی ادویات کے ساتھ ’گرم ریت کے غسل‘ کا مشورہ دیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -