لولے لنگڑے بلدیاتی انتخابات کے ثمرات عوام کو نہیں مل سکتے ‘ شیخ رشید

لولے لنگڑے بلدیاتی انتخابات کے ثمرات عوام کو نہیں مل سکتے ‘ شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ان کی جماعت کونسلرز کو اختیارات دیئے جانے حق میں ہے اور اس سلسلے میں کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کی جانب سے شروع کی جانے والی مسلسل جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی وہ گذشتہ روز ضلع صدر حاجی محمد یوسف انصاری کی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
قیادت میں آنے والے نمائندہ وفد کے ارکان جن میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد طفیل کھوکھر، تحصیل صدر چوہدری لطیف گجر ، سیکرٹری انفارمیشن حافظ نذر روانی ، حاجی اصغر، طارق نذیر دھرالہ ، بلال آہیر ودیگر سے بارے چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جس انداز میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں ایسے لولے اور لنگڑے انتخابات کے ثمرات عوام کو نہیں مل سکتے کیونکہ یہ سب کچھ ایک ملی بھگت کے نتیجے میں ہوا ہے اور اس سے براہ راست فائدہ بیوروکریسی اور ممبران اسمبلی کو ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی ہے اور آج بھی وہ اسی مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ وہ کونسلرز اتحاد کو اس بات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ملتان سے اٹھائی جانے والی آواز بازگشت اب ملک کے دیگر حصوں میں بھی سنائی دینے لگی ہے اور وہ بھی عوامی اجتماعات اور اسمبلی کے فورم پر کونسلرز کو حقوق دیئے جانے کے سلسلے میں آواز بلند کریں گے۔
شیخ رشید