سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج اور جیل سٹاف کا مشترکہ سرچ آپریشن

سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج اور جیل سٹاف کا مشترکہ سرچ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج اور جیل سٹاف کا مشترکہ سرچ آپریشن ،قیدیوں و حوالاتیوں کو بارکوں سے باہر نکال کر جنگلوں ،چھتوں اور فرشوں کی چیکنگ ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیرمحمد عاطف منشا ء کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج اور جیل عملہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں اچانک سرچ آپریشن کیا اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل ڈیرہ بن یامین خان میانخیل بھی موجود تھے سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں و حوالاتیوں کو بارکوں سے باہر نکال کر ان کا سامان باہر نکالا گیا سامان ،جنگلوں،فرشوں اور سیڑیاں لگا کر چھتوں کی تلاشیاں لی گئیں یہ آپریشن صبح ساڑھے 6 بجے سے 11بجے دن تک جاری رہا آپریشن کے دوران کوئی ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا ۔