سعودی شہری نے قربانی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، 36 کروڑ میں صرف ایک جانور اور وہ بھی۔۔۔ پوری دنیا حیرت کے سمندر میں ڈوب گئی، کیا خریدا؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

سعودی شہری نے قربانی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، 36 کروڑ میں صرف ایک جانور اور وہ ...
سعودی شہری نے قربانی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، 36 کروڑ میں صرف ایک جانور اور وہ بھی۔۔۔ پوری دنیا حیرت کے سمندر میں ڈوب گئی، کیا خریدا؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئے روز عجیب و غریب خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں جن میں سے اکثر تو ایسی ہوتی ہیں کہ انسان ان کی تفصیلات میں بھی نہیں جاتا۔ دور حاضر میں ایسی خبروں کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا ہے لیکن اب ایک ایسی خبر منظرعام پر آئی ہے جو عجیب و غریب سے بھی کچھ زیادہ ہے اور اس نے ہر کسی کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ رام رحیم نے جیل میں پہلی رات کیسے گزاری؟ بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا، جان کر پورا بھارت خوشی سے نہال ہو گیا کیونکہ۔۔۔
عید قربان میں چند روز باقی ہیں اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بساط سے بڑھ کر اور خوبصورت سے خوبصورت ترین  جانور اللہ عزو جل کی راہ میں قربان کرے مگر ایسے میں ایک سعودی شہری سب پر بازی لے گیا ہے جس نے ایسا کام کر دکھایا ہے کہ بہت سے لوگ اگر اس کی تعریف کر رہے ہیں تو دوسری جانب اسے خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک سعودی شہری نے ایک کروڑ 30 لاکھ سعودی ریال (36 کروڑ 40 لاکھ 78 ہزار 500 پاکستانی روپے) میں صرف ایک بکرا خرید کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور جو بھی یہ خبر پڑھتا ہے اس کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
بکرا خریدنے والے سعودی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اس لئے  خریدا ہے کہ یہ انتہائی نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے اور وہ اسے عید الاضحی پر قربان کرنا چاہتا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انتہائی منفرد خصوصیات کا حامل ہے جو اس سے پہلے کسی بھی نسل کے بکرے میں نہیں دیکھی گئیں۔
جیسے یہ خبر منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے اور ہر کوئی اس پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔ ایک جانب جہاں بہت سے لوگ اتنی مہنگی قربانی پر تعریف کر رہے ہیں تو اکثر لوگوں نے اس شہری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’فضول خرچی‘ قرار دیا ہے۔


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں یہ تو نظر آ رہا ہے کہ یہ بکرا اپنے رنگ، قد کاٹھ وغیرہ کے حساب سے واقعی منفرد اور نایاب نظر آ رہا ہے مگر اس کی وہ ”نمایاں خصوصیات“ تاحال منظرعام پر نہیں آئیں جن کی جانب مذکورہ سعودی شہری نے اشارہ کیا ہے۔
سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں لائیو سٹاک کی قیمتوں میں ہر سال اتار چڑھاﺅ دیکھا جاتا ہے مگر اس کے باوجود صرف ایک بکرے کیلئے 1 کروڑ 30 لاکھ ریال ادا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
سوشل میڈیا پر بہت سے افراد اس قدر زیادہ قیمت سے متعلق بات کر رہے ہیں اور دوسری جانب بہت سی سنجیدہ شخصیات نے اس قدر زیادہ رقم خرچ کرنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب دنیا بھر میں معاشی بحران جاری ہے اور ایک بکرے پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا سکتے ہیں تو یہی رقم یا اس سے آدھی ان لوگوں کی بحالی پر خرچ کی جا سکتی تھی جو غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اسلام کیخلاف نازیبا بکواس کرنے والا ملعون سلمان رشدی اپنی بیوی سے کیا شرمناک ترین فرمائش کرتا تھا؟ حقیقت سے پردہ اٹھ گیا، سابق اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے پوری دنیا میں منہ کالا کر دیا
دنیا میں پناہ گزین کی تعداد بھی کم نہیں اور بیروزگاری بھی انتہاءپر ہے تو یہ رقم ان کیلئے بہتری کا پیغام لا سکتی تھی اور اس سے کئی زندگیاں بدلی جا سکتی تھیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں قربانی کے کسی جانور کیلئے اب تک ادا کی گئی یہ سب سے بڑی رقم ہے اور اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
لائیو سٹاک ماہرین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مذکورہ بکرا اگرچہ واقعی انتہائی نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی کئی منفرد خصوصیات ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود اس کیلئے ادا کی گئی رقم بہت زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -