عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سیاست میں ’’انٹری‘‘ سے متعلق بڑا اعلان کردیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےواضح کیا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ میں سیاست میں نہیں آ رہی، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، 8 ستمبر کو آخری مرحلہ شروع ہو گا، اپنے حق کے لیے نکلیں، آئین کے مطابق آپ کا حق بنتا ہے کہ احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لیے عمران خان کو کہنا پڑتا ہے، 5, 6 لوگ بلائے جاتے ہیں لیکن 2, 3 ایسے ہوتے ہیں جو رپورٹ ہی ایجنسیز کو کرتے ہیں،علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے بچوں کے ساتھ بات کرنے کا کہتے ہیں، عمران خان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، قانون کے مطابق ان کو اجازت ہے ، ان کو اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے، عمران خان کو کتابیں مہیا نہیں کی جارہیں،عمران خان کو ورزش کے لیے ڈمبلز چاہیے وہ انہیں نہیں دیئے جا رہے۔