فیصل قریشی کے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل

فیصل قریشی کے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اداکار1973 میں پیدا ہوئے والدہ افشاں قریشی بھی مشہور اداکارہ ہیں
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلئے ہیں جس پر انہیں بے شمار دوستوں نے مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں۔. فیصل قریشی 1973 میں پیدا ہوئے ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ملک کی مشہور اداکارہ ہیں۔فیصل قریشی نے چائیلڈ سٹار کے طور پرکیرئرکاآغاز کیا جبکہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن فلموں میں وہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکے جس پر ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کردیاابتدا میں ہی خلیل الرحمن قمر کی ڈرامہ سیریل’’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ’’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد انہوں نے لاہور میں’’چاند پور کا چندو’’ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا بعد ازاں وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں ان کا کیرئر نہایت کامیابی سے آگے بڑھتا چلا گیا.فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اورٹی وی پروڈکشن میں بھی نام کمایا۔

مزید :

کلچر -