وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے تھانے کا اچانک دورہ، نسوار کی "چونڈیاں" دیکھ کر برہم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے تھانے کا اچانک دورہ، نسوار کی "چونڈیاں" ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے تھانے کا اچانک دورہ، نسوار کی
سورس: Screen Grab

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت کے اچانک دورے پر نکلنے والے وزیر اعلیٰ محمود خان کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک تھانے میں جگہ جگہ نسوار کی "چونڈیوں" کا ڈھیر دیکھا۔

محمو د خان نے پشاور کے مختلف سرکاری دفاتر کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور عوام کے مسائل سنے ۔ جب وہ تھانہ خان رزاق شہید پہنچے تو ان کا پارہ اس وقت ہائی ہوگیا جب انہوں نے جگہ جگہ نسوار کی چونڈیاں دیکھیں۔ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر تھانے کے محرر سٹاف کو معطل کرتے ہوئے تین دن میں تھانے کی حالتِ زار پر رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -