اوپو کا پاور فل 5Gفلیگ شپ کانفرنس میں متعارف کرایا جائے گا

      اوپو کا پاور فل 5Gفلیگ شپ کانفرنس میں متعارف کرایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دنیا کے سرکردہ اسمارٹ ڈیوائس برانڈ اوپو نے اپنے آل راؤنڈپاور فل 5G flagship Find X2سیریز متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس ڈیوائس کے متعارف کرائے جانے کی متوقع عالمی تقریب کی میزبانی اوپو کے یو ٹیوب چینل (https://youtu.be/yTSZeiaSLxU)کی جانب سے 6مارچ کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2:30بجے کی جائیگی۔جستجو کی لگن اوپو کے ڈی این اے کے دل میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اوپو کے بزنس میں مسلسل جدت آرہی ہے اور صارفین کو بہترین تجربات کی فراہمی کیلئے نئے مواقعوں کی کھوج اور حدود کو پھیلانے کا عمل جاری ہے۔نئے OPPO Find X2سیریز کے ساتھ گراؤنڈ بریکنگ تجربے کی تخلیق نے اوپو کیlookکو #Uncover the ultimate,پر برقرار رکھا ہے۔OPPO Find X2سیریز کی خاص بات اس میں اوپو کی جانب سے تیار کی جانے والی اب تک کی جدید ترین اسکرین ہے،جس میں ریزولوشن،اسکرین ریفریش ریٹ،کلراور ہائی ڈائینیمک رینج پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔
اس ڈیوائس کے استعمال کرنے والوں کو زیادہ صاف،درست،ہموار اور آرام دہ اسکرین تجربات فراہم کئے گئے ہیں۔Find X2 Proکسٹمائزڈ فلیگ شپ امیج سینسر سے لیس ہے اور اس کی خاصیت اوپو کی اب تک کی جدید ترین فوٹو گرافی ٹیکنالوجیز ہے جو کہ صارفین کیلئے کارکردگی پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے تصویر کا اعلیٰ معیار فراہم کرتا ہے۔Find X2سیریز کی خاصیتوں میں Qualcomm's 5G flagship chip Snapdragon 865,شامل ہے جو کہ SA/NSA dual-module networkکو سپورٹ کرتے ہوئے غیر معمولی 5Gتجربے کو حقیقت میں بدلتی ہے۔

مزید :

کامرس -