” ہمارے پاس کچھ آپشنز موجود، ابھی ستمبر بہت دور ہے“ ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی کے گنگولی کے بیان پر پی سی بی کا موقف بھی آگیا

” ہمارے پاس کچھ آپشنز موجود، ابھی ستمبر بہت دور ہے“ ایشیا کپ کی پاکستان سے ...
” ہمارے پاس کچھ آپشنز موجود، ابھی ستمبر بہت دور ہے“ ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی کے گنگولی کے بیان پر پی سی بی کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے ایشیا کپ کی پاکستان سے دبئی منتقلی کے بیان پر پی سی بی حکام سیخ پا ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ ایسوسی ایٹ ممبرز کے فائدے کے لیے کرایا جاتا ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ کرتے وقت سب چیزوں کو ذہن میں رکھیں گے۔ ہمارے پاس کچھ آپشنز موجود ہیں۔ ابھی ستمبر بہت دور ہے، کورونا وائرس کا معاملہ کنٹرول سے باہر ہوتا ہے تو پھر یقینی طورپر ہمیں دوسرے آپشنز کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔ یہ دوسرا اہم ایشو ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے ، ستمبر میں شیڈول اس ایونٹ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کرچکی ہے۔ سارو گنگولی نے اپنا فیصلہ سناتےہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم دبئی میں پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ کے میچز کھیلے گی۔ 2018 میں ایشیا کپ کا میزبان بھارت تھا اور یہ ایونٹ دبئی اور ابوظہبی کے میدانوں پر کھیلا گیاتھا۔

مزید :

کھیل -