جان و مال ،عزت وآبرو کا تحفظ ہر انسان کا بنیادی حق ہے،راغب نعیمی

جان و مال ،عزت وآبرو کا تحفظ ہر انسان کا بنیادی حق ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جان و مال ،عزت وآبرو کا تحفظ ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔اسلامی تعلیمات سے خود اوردوسروں کیلئے’’ محفوظ زندگی‘‘ کے مواقع فراہم کرنے کادرس ملتاہے۔انسداد جرائم کے لئے انسانوں میں خوفِ خدا اور آخرت کی جواب دہی کا احساس پیدا کیا جائے ۔نسل نو کو برُے راستوں سے بچانے اورمحفوظ زندگی گزرانے کے لئے شعوروآگاہی دنیاانتہائی ضروری ہے۔ابتدائی عمر میں ہی بچوں میں نیکی اور نیک لوگوں کی محبت پیداکی جائے اورپاکیزہ ماحول مہیاکیاجائے، دوستوں کے انتخاب میں بہت احتیاط سے کام لیا جائے۔جرائم کی روک تھام کیلئے قانون کی نظر میں سب کی برابری ضروری ہے۔شرعی سزاؤں کے نفاذ اورقانون پر عملدآمدسے ہی جرائم پر قابو پایاجاسکتاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمیہ انٹلیکچوؤل فورم کے زیراہتمام ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ پانچویں ماہانہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’محفوظ اورپاکیزہ زندگی کی تعلیم آخرکیوں‘‘کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معروف ماہرنفسیات فیصل شبیر نے کہاہے کہ برُے کاموں سے خود بچنااوردوسرے انسانوں کے بچاناہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔برائی سے بچاؤکے لئے ان سے آگاہی ضروری ہے۔ بلوغت کے وقت رونماہونے والی جسمانی تبدیلوں بارے بچوں کو آگاہی دیناوالدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات خوف ناک ہیں۔ہمیں ’’برائی سے بچواوردوسروں کو بچاؤ ‘‘مہم معاشرے میں چلاناہوناہوگی۔ورکشاپ میں محمدشعیب رضا،عامرحسین قریشی،محمدسعید نقیبی نے اظہار خیال کیا۔