ایم ایم اے روڈ کی ون وے تعمیر رواں برس سے شروع ‘ ثناء اﷲ خان
بھکر(نامہ نگار) شکر الحمد اللہ عوام کی دعاؤوں سے میری ایم ایم روڈ کو ون وے تعمیر کروانے اور قاتل روڈ سے نجات دلوانے کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو ئی ہے،ہائی وے ڈپیارٹمنٹ نے روڈ کی تعمیر کے لئے پراسس کاآغاز کردیا ہے پی ٹی آئی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے انشاللہ اب گروٹ کلورکوٹ روڈ کو بھی آئندہ مرحلے میں کارپٹ بنوائیں گے ایم این اے محمد(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ثناللہ خان مستی خیل نے کہا ہے کہ بھکر کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ایک سال قبل کس نے ایم ایم روڈکو قاتل روڈ کا نام دیا اور اسے ون وے بنوانے کی تحریک شروع کی ۔مجھے کریڈٹ کا کوئی شوق نہیں اللہ کی ذات اور غریب عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس کی کاوشیں ہیں اور کون بھاگ دوڑ کرتا رہا پچھلے چھ ماہ میں ہر فورم پر پہلا ایشو ایم ایم روڈ کااٹھایا،جس منصوبے میں جس بھی نمائندے کی کاوشیں ہوتی ہیں وہ نظر بھی آتی ہیں اور عوام کو اس کا اچھی طرح علم بھی ہوتا ہے گزشتہ دو ادوار میں مستی خیل کے فلاحی کام چپے چپے پر اپنے ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں اسی طرح اب ایم ایم روڈ پر بھی الحمداللہ پورا ضلع جان چکا ہے کہ پچھلے پانچ سال تو کسی نے اس روڈ کا نام تک نہ لیا لوگ مرتے رہے بچے یتیم ہوتے رہے سہاگ اجڑتے رہے ایک دن بھی اسمبلی یا حکومتی فورم پر ایم ایم روڈ کا نام نہیں لیا گیا ، سینکڑوں حادثات ہوئے ۔مستی خیل نے کہا کہ میں نے الیکشن میں اپنی ہر تقریر میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پہلاکام ایم ایم روڈ کا ہی ہو گا اس قاتل روڈ کو انجام تک پہنچاؤوں گا اللہ تعالیٰ نے خاص فضل کیااور عوام کی دعائیں رنگ لائیں اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہمارے ان اضلاع کے اس بڑے مطالبے کو فوری پذیرائی بخشتے ہوئے اس حکومت کے دور میں پنجاب میں تعمیر ہونے والی پہلی دس سڑکات میں ایم ایم روڈ شامل کیا جن کی تعمیر اسی سال شروع ہو جائے گی مستی خیل نے کہا ایم ایم روڈ کی تحریک میں بھکر کے الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیا اورسول سوسائٹی کا بے حد مشکور ہوں جہنوں نے میری تحریک اور میری اپیل پر اس روڈ سے عوام کو درپیش مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ اجتماعی مسائل اور منصوبوں پر ہم سب کو بھکر اور اپنے ضلع کی ترقی کے لئے ایک پیج پر ہونا چایئے کسی بھی حلقے یا علاقے میں کوئی اجتماعی منصوبہ مکمل ہوتا ہے تو سبھی اس سے مستفید ہوتے ہیں انشاللہ تھل میڈیکل کالج کے چھ سال سے زیر التواء منصوبے کو بھی اسی دور میں مکمل کروائیں گے ،سی پیک سے بھی حصہ لیں گے تھل یونیورسٹی بھی بنے گی مزید بڑے منصوبے بھی آئیں گے مستی خیل نے کہا کہ پورے ضلع بھکر ،لیہ میانوالی کی عوام کی طرف سے ایم ایم روڈ کی تعمیر کے منصوبے کو شروع کروانے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بے حد مشکور ہیں پورا ضلع بھکر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ثناء اﷲ