ن لیگ وسیب کو لڑانے کے بجائے علیحدہ صوبے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ‘ سرائیکی رہنما

ن لیگ وسیب کو لڑانے کے بجائے علیحدہ صوبے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماؤں خواجہ غلام فرید کوریجہ ، ملک اللہ نواز وینس ، پروفیسر شوکت مغل ، عاشق بزدار ، ظہور دھریجہ اور مہر مظہر کات نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کی طرف سے دو صوبوں سے متعلق قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کہا ہے کہ حکومت جمع کرائے گئے بل پر فوری طور پر پارلیمانی صوبہ کمیشن بنائے اور صوبے کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے ۔سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ کسی ایک جماعت کو اس بات کا اختیار نہیں کہ وہ وسیب کی شناخت کو مسخ کرکے اسکے ٹکڑے کرے، صوبہ کا جغرافیہ اور نام کا فیصلہ کمیشن کرے گا ، صوبہ ایک یا دواس کا فیصلہ بھی کمیشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جمع کرایا گیا بل اس لحاظ سے بھی تضادات کا مجموعہ ہے کہ مجوزہ بہاولپور صوبے کی کل 39نششتیں بتاتی گئی ہیں ۔جبکہ صوبے کی سینٹ کو وجود میں لانے کیلئے کم از کم 46 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے ۔سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ (ن) لیگ نے پہلے قدم اٹھا کر تحریک انصاف پر سیاسی برتری حاصل کی ہے ۔ تحریک انصاف کو پہلے دن یہی کام کرنا تھا مگر وہ آج بھی وسیب کو محض سب سول سیکرٹریٹ کے نام پر بہلاوا دے رہی ہے ۔ ن لیگ نے طرب کا پتہ کھیلا مگر ہم( ن) لیگ سے کہتے ہیں کہ وہ صوبے کے نام پر وسیب کو ایک دوسرے سے لڑانے اور صوبے کے عمل کو پیچیدہ بنانے کی بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور پنجاب کو مصنوعی طورپر بڑا بنانے کے چکر سے نکل کر پاکستان کو مستحکم کرنے کے بارے سوچے ۔ اب صوبہ کمیشن کے قیام میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبہ کمیشن صوبے کیلئے نصف صدی سے جدوجہد کرنے والی سرائیکی جماعتوں اور وسیب کے اسٹیک ہولڈر ز کو بلائے گا اور پارلیمانی صوبہ کمیشن تہذیبی ،ثقافتی اور جغرافیائی کو سامنے رکھ کر فیصلہ کر ے گا اور آئین پاکستان میں جو حق آئین میں ترمیم کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا کودیا گیا ہے اور دیگر صوبوں کو پہلے سے حاصل ہیں وہی حق صوبہ سرائیکستان کو بھی ملے گا ۔ انہوں نے کہا سرائیکستان صوبہ محاذ کا اجلاس بہت جلد بلایا جا رہا ہے جس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے جمع کرائے گئے بل کی جزئیات پر غور ہو گا ۔
سرائیکی رہنما