رحیمیار خان‘ کالے یرقان سے ہلاکتوں کا سلسلہ تیز ‘ مزید 3 افراد جاں بحق
رحیم یارخان ( نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری مزید3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ 2متاثر ہ خواتین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کیمطابق کوٹ سمابہ کے رہائشی85سالہ محمد طفیل ، چوک(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
سویترا کے رہائشی65سالہ محمد نواز اور کوٹ سبزل کے رہائشی60سالہ عبدالستار کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثا ء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ تینوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے ، اسی طرح ابوالحسن کالونی کی رہائشی50سالہ غلامن بی بی اور ڈہرکی(سندھ) کی رہائشی40سالہ حاجو بی بی کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔