شہباز شریف تاریخ کے نا اہل ترین وزیراعلیٰ تھے،فیاض چوہان
لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے بجا فرمایا کہ شہباز شریف اور سردار عثمان بزدار کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ایک عوام کا دوست ہے اور دوسرا عوام کا لٹیراہے، کہاں شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ جو14معصوم جانوں کا قاتل ہے اور کہاں سردار عثمان بزدار جیسا چیف ایگزیکٹوجو غریب اور بے گھر عوام کے لئے شیلٹر ہومز بنا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب سمیت آلِ شریف اور ان کے حواریوں کانصب العین صرف ملکی خزانے کو خالی کرنا تھا اور اب جب انہیں لو ٹ مار کرنے کی اجازت نہیں مل رہی تو یہ دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔شہباز شریف صرف پنجاب ہی نہیں دنیا کی تاریخ کے نا اہل ترین اور بد ترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم اورنگزیب کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مریم اورنگزیب کا تقابلی جائزہ بالکل جائز ہے اور میں اس سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں کیونکہ کہاں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جیسا حلیم الطبع انسان جو خدمتِ خلق کا جذبہ رکھتاہے اور کہاں دکھاوے اور چھلاوے کے طور پر پہچانا جانے والا شہباز شریف جو صرف عوام کے پیسے کو لوٹنا جانتا ہے۔پنجاب کو 1200 ارب روپے کا مقروض کر دینے والے شہباز شریف کا 1200 سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروانے والے سردار عثمان بزدار صاحب کے ساتھ کیا مقابلہ ہو سکتا ہے۔
فیاض الحسن